15.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسٹیل اور ایلومینیم پر امریکی ٹیرف میں اضافہ غیر منصفانہ اور غلط...

سٹیل اور ایلومینیم پر امریکی ٹیرف میں اضافہ غیر منصفانہ اور غلط ہے، برازیل

- Advertisement -

برازیلیا۔13مارچ (اے پی پی):برازیل کی حکومت نے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر محصولات کو 25 فیصد تک بڑھانے کے امریکی فیصلے کو غیر منصفانہ اور غلط اقدام قرار دے دیا۔ شنہوا کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ اور ترقی، صنعت اور غیر ملکی تجارت کی وزارت نے گزشتہ روز مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام امریکا کو برازیل کی سٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات کو نمایاں طور پر متاثر کرے گا ، جو 2024 میں 3.2 بلین امریکی ڈالر کے لگ بھگ تھیں۔

دونوں وزارتوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعاون اور اقتصادی انضمام کے پیش نظر اس فیصلے کو بلاجواز قرار یتے ہوئے کہا کہ برازیل امریکی سٹیل بنانے والے کوئلے کا تیسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ اور امریکا کو نیم تیار شدہ سٹیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے مزید کہا کہ امریکا نے برازیل کے ساتھ ایک طویل عرصے سے تجارتی سرپلس کو برقرار رکھا ہے، جو 2024 میں تقریباً 7 بلین ڈالر کا سامان تھا۔ حکام نے کہا کہ برازیل آنے والے ہفتوں میں تمام اقسام کے ممکنہ تجارتی ردعمل کو تلاش کرے گا، جس کا مقصد امریکی اقدامات کے نقصان دہ اثرات کا مقابلہ کرنا اور جائز قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں