سٹیٹ بینک نے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردئیے

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیئے۔

مرکزی بینک سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ایکسچینج کمپنیوں میسرز اے اے ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ)لمیٹڈ، میسرز گلیکسی ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ)لمیٹڈ اور میسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج (پرائیوٹ لمیٹڈ ) کے اجازت نامے تاحکم ثانی معطل کردئیے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مذکورہ تمام ایکسچینج کمپنیاں، ان کے ہیڈ آفسز اور تمام آئوٹ لیٹس پابندی کے عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔