سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس کے 24 ویں افتتاحی اجلاس سے خطاب

APP25-09 VICTORIA: January 09 - Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq chairing the session on Parliamentary Diplomacy at the 24th Conference of the Speakers and Presiding Officers of the Commonwealth Countries (CSPOC) in Victoria Republic of Seychelles. APP

وکٹوریہ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو غربت، دہشت گردی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے، بین الاقوامی برادری پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے ان مشترکہ مسائل کا حل تلاش کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں سیشلز کے دارالحکومت وکٹوریہ میں دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس کے 24 ویں افتتاحی اجلاس کے موقع پر کہی۔ کانفرنس میں 44 ممالک کے سپیکرز اور پریذائیڈنگ افسران شریک ہیں۔ کانفرنس کا افتتاح صدر سیشلز ڈینی مینٹر نے کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے خطاب کہا کہ اجلاس میں شرکت کا مقصد ہمیں اپنی اپنی پارلیمانوں کے ذریعے خطہ کو درپیش عالمی مسائل سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت غربت، دہشت گردی اور بے روزگاری جیسے مشترکہ مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کا حل ہم پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں۔