سکالر شیخ محمود آفندی کے انتقال سے ترکی کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہوا ہے، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف موسم کی خرابی کےباعث میانوالی اور ٹانک نہ جا سکے،وزیر اعظم آفس

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معروف ترک اسکالر شیخ محمود آفندی کے انتقال سے نہ صرف ترکی بلکہ پورے عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہواہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ محمود آفندی جن کا انتقال چند دن قبل ہوا، نے تقویٰ، عاجزی اور انسانیت سے محبت کی اسلامی تعلیمات کادرس دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترکی کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ ٹویٹ ترک زبان میں بھی کیا۔