دوحہ۔13ستمبر (اے پی پی):ورلڈ سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام سکس ریڈ سنوکر عالمی کپ 17 ستمبر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گا۔ جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پاکستان کی نمائندگی بابر مسیح اور حارث طاہر کریں گے اورایونٹ 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔