سیلاب زدگان کے لئے اب تک124 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

سیلاب زدگان کے لئے اب تک126پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ چکی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک124پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق سیلاب متاثرین کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی تین، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی 3، امریکہ کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی 8، روس کی ایک، یونان کی ایک اور سعودی عرب کی 6 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

اس کے علاوہ سیلاب زدگان کے لئے بیرون ملک سے دیگر راستوں سے بھی امدادی سامان پاکستان پہنچا ہے۔ ایران کی ہلال احمر نے ہلال احمر پاکستان کو ٹرکوں کے ذریعے ایک سو ٹن امدادی سامان بجھوایا ہے جبکہ اس کے علاوہ ترکی نے تین ریل گاڑیوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان بھیجا ہے، اس کے علاوہ ترکی کی ہلال احمر نے دو ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بجھوایا ہے۔

تاجکستان کی جانب سے 87 ٹرکوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجا ہے۔ اومان سے سیلاب زدگان کے لئے ایک بحری جہاز بھی امدادی سامان پاکستان پہنچا ہے۔