سینیٹر مشاہد اللہ خان کی صحافیوں سے گفتگو

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے مشترکہ اجلاس میں عدم شرکت سے عمران خان نے قومی امنگوں کے خلاف فیصلہ کرکے اپنی سیاست کے رخ کا تعین کر دیا ہے، عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ کس وقت کیا فیصلہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان بچگانہ سیاست کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر اور ملک کی سلامتی کے معاملات قومی نوعیت کے ہیں، مگر انہوں نے اس مقصد کیلئے بلائے گئے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے اپنی سوجھ بوجھ کا ثبوت پیش کردیا ہے، قوم دیکھ رہی اب فیصلہ خود پاکستان کے 20 کروڑ عوام خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی امنگوں کے خلاف فیصلہ کرکے اپنی سیاست کے رخ کا تعین کردیا ہے، ان کی جماعت میں اختلافات سامنے آئے ہیں جو مزید بڑھیں گے۔