سی پیک ، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا سنگ بنیاد ہے ، قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد کا یوم پاکستان کے موقع پرافطار ڈنر سے خطاب

سی پیک ، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا سنگ بنیاد ہے ، قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد کا یوم پاکستان کے موقع پرافطار ڈنر سے خطاب

بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):چہن کے شہر گوانگژو میں پاکستان کےقائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے کہا ہے کہ فلیگ شپ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک اہم منصوبہ، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا سنگ بنیاد ہے جو چین اور پاکستان دونوں اور بڑے پیمانے پر خطے کے روشن مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔

یہ بات انہوں نے چین کے شہر گوانگژو میں قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات، تاجر، ماہرین تعلیم، محققین اور طلبانے شرکت کی، جنہوں نے چین میں پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور تنوع اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا۔

قائم مقام پاکستانی قونصل جنرل نے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف آزادی کی طرف ہمارے تاریخی سفر کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ان اقدار اور امنگوں کا اعادہ بھی ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر بیان کرتی ہیں اس تقریب نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں باہمی مفادات اور مشترکہ اہداف پر زور دیا گیا جس کے باعث دونوں ممالک گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا چاہے یہ کاروبار، سائنس، تعلیم یا ثقافت کے دائرے میں ہو، آپ کی شراکت داریاں ہماری قوموں کے درمیان باہمی مفاہمت اور احترام کو نمایاں طور پر بڑھاتی ہیں۔

تقریب میں شرکا ءمزیدار پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے جس میں خاص طور پر اس موقع کے لیے تیار کیے گئے خصوصی پکوان اور یوم پاکستان کی یاد میں ایک منفرد ڈیزائن کردہ کیک بھی شامل ہے۔ اس تقریب نے نہ صرف اس دن کی تاریخی اہمیت کو نمایاں کیا بلکہ اس اتحاد، لچک اور عزائم کو بھی ظاہر کیا جو پاکستانی قوم کی خصوصیت ہے۔