- Advertisement -
راولپنڈی۔ 7 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی پی ایس ایل فائیو میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پشاور زلمی کے خلاف راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 42 گیندوں پر 77 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، یہ ان کے پی ایس ایل کیریئر کی بہترین اننگز ہے، وہ اب تک چھ اننگز میں 47.40 کی اوسط سے 237 رنز بنا چکے ہیں جس میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
- Advertisement -