Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںشمسی اکیڈمی نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ، جونیئرز انڈر 18سنگلز کا ٹائیٹل...

شمسی اکیڈمی نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ، جونیئرز انڈر 18سنگلز کا ٹائیٹل مہاتیر محمد نے اپنے نام کرلیا

- Advertisement -

کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):شمسی اکیڈمی نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ کے جونیئرز انڈر 18سنگلز کا ٹائیٹل مہاتیر محمد نے اپنے نام کرلیا جبکہ بوائز انڈر 16سنگلزمیں احتشام ہمایوں نے کامیابی حاصل کی۔ڈی اے کریک کلب میں اختتام پذیر ہونے والی ایک ہفتہ طویل نیشنل گریڈ ون ٹورنامنٹ کے انڈر 14سنگلز میں مزمل خان، انڈر 12سنگلز میں راشد علی بچانی،انڈر 10 سنگلز میں راشد علی، مردوں کے سنگلز میں ہشیش کمار ، مینز ڈبلز میں ہشیش کمار، پربت کمار، جونیئرز انڈر 18ڈبلز میں مہاتیر محمد،رحیم وقار، انڈر14ڈبلز میں اسماعیل آفتاب،روحاب فیصل، انڈر 10ڈبلزمیں معاز آریجو،اذان عمران اور انڈر 8سنگلز میں اذان عمران فاتح رہے۔ چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 18 سنگلز کے مقابلوں میں نتالیہ زمان اور گرلز انڈر 14سنگلز میں دالیہ شازم کامیاب رہیں۔

صوبائی وزیر کھیل سندھ سید جنید علی شاہ بطور مہمان خصوصی مختلف ایونٹس کے فاتحین اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور ایوارڈز تقسیم کئے۔ ایونٹ کے فائنل میں سیکرٹری ڈی اے کریک کلب بریگیڈیئر سید ابرار حسین نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی رفیق پردیسی، محترمہ اسما شاہ، ڈاکٹر امجد وحید، احمد علی راجپوت، فیصل ندیم، ندیم شیخ، غلام محمد خان، اصغر بلوچ، سید شاکر علی، عبدالحمید، محمد سعید، ثنا علی، رئیسہ اشفاق،پروین اختر، کرنل محمد جلال اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ چیمپئن شپ میں نمیر شمسی نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور محمد خالد رحمانی نے ٹورنامنٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دئیے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں