ڈھاکہ ۔ 27 جنوری (اے پی پی) اپل تھرنگا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور شیہان مدوشنکا کی شاندار ہیٹرک کی بدولت سری لنکا نے میزبان بنگلہ دیش کو 79 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، بنگال ٹائیگرز 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41.1 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی، دشمانتھا چمیرا نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی، محموداللہ نے ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے بھرپور فائٹ کی تاہم ان کی 76 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شیہان مدوشنکا نے ڈیبیو میچ میں شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو فتح دلائی، اپل تھرنگا میچ اور تھسارا پریرا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔