صدرمملکت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی خدمات سے سبکدوشی اور نئی تعیناتیوں کی منظوری

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف اسٹیشنز پر 118 ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو خدمات سے سبکدوش کرنے اور مختلف اسٹیشنز پر 128 وکلاء کی بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چوہدری عامر رحمٰن کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل چار ، اسلام آباد سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایک ، اسلام آباد ٹرانسفر کی بھی منظوری دی۔مرزا نصر احمد کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل -ایک ، لاہور سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل – دو ، لاہور ٹرانسفر کی بھی منظوری دی۔

وزیر ولایت علی کا بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل ، گلگت بلتستان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی۔صدر مملکت نے خدمات سے سبکدوشی اور تعیناتی کی منظوری سینٹرل لاء آفیسرز آرڈیننس ، 1970 کے تحت دی۔سبکدوشی اور تعیناتیوں کی منظوری وزارت قانون و انصاف کی سمری پر دی گئی۔