Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومتجارتی خبریںصدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ...

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنا چاہیے جن میں سیوریج، صفائی کے نظام کی بہتری شامل ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن اینڈ مارکیٹس ڈویلپمنٹ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی معشوق علی شیخ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتہ کو چیمبر ہا ئو س کا دورہ کیا اور سیوریج اور صفائی کے حوالے سے تاجروں کے مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ دارالحکومت کے تمام سیکٹرز کو سی ڈی اے کی توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مارکیٹوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے ہیں اور مختلف مارکیٹوں کے 16 باتھ رومز جو کہ آئی سی سی آئی کے حوالے کیے گئے ہیں ان کی تکمیل کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن اینڈ مارکیٹس ڈویلپمنٹ، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی معشوق علی شیخ نے کہا کہ سیوریج، صفائی اور پیچنگ کے حوالے سے تاجروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، انہوں نے ذاتی طور پر مختلف کاروباری مراکز کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تاکہ وہ خود ان کے مسائل حل کر سکیں۔ مسائل کے بارے میں جانیں اور انہیں موقع پر حل کریں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر بازاروں میں تمام پیچ ورک مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ F-8 مرکز کا دورہ کریں گے، پیر کو وہ بلیو ایریا کا دورہ کریں گے اور اسی طرح وہ صفائی ستھرائی، سیوریج اور مارکیٹ کی ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کے ہمراہ تمام مارکیٹوں کا دورہ کریں گے۔ آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر کے اس عزم کو سراہا کہ وہ ہفتہ وار تعطیلات میں بھی تاجر برادری کے لیے دستیاب رہیں گے۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر فواد وحید، نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر سابق صدر محمد اعجاز عباسی، چوہدری ناصر، امتیاز عباسی، چوہدری محمد علی، خالد چوہدری بھی موجود تھے۔صدر بلیو ایریا ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن راجہ حسن اختر، جنرل سیکرٹری I-8 مرکز زاہد قریشی، جنرل سیکرٹری TWA G-10 اظہر امین، صدر جناح سپر مارکیٹ اسد عزیز، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن صدیقی، صدر G-11 مرکز نعیم اعوان، تاجر رہنمائوں ترنول ملک شبیر، جنرل سیکرٹری ایف ایٹ مرکز اسماعیل خان، ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی مقصود تابش اور دیگر نے بھی سی ڈی اے ڈائریکٹر کو اپنی مارکیٹوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں