صدر مملکت نے جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ میں گفتگو

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48،ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے،ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔