صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری دے دی

،ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی،اس بل کے تحت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔