کراچی ۔16نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی تقریب میں شرکت کی۔ صدر مملکت سمیت دیگر مہمانوں کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق تقریب میں وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ، صوبائی وزراء، معروف صنعتکاروں، سفارتکاروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
دفاعی نمائش أئیڈیاز 2022 کی تقریب میں شریک تمام ملکوں کی دفاع کی صنعت سے وابستہ افراد اور ان کے وفود بھی شریک تھے۔ تقریب میں پاکستان کے مختلف صوبوں کے فنکاروں نے لوک موسیقی بھی پیش کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے آئیڈیاز نمائش کیلئے خدمات انجام دینے افراد میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔