صوبائی بجٹ میں سوشل ویلفیئر کی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر7ہزار ملین روپے مختص

41

لاہور۔16جون (اے پی پی):پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سوشل ویلفیئر کی 19 جاری اور 13 نئی سکیموں کے لیے 7000 ملین روپے مختص کر دیئے گئے۔

اہم جاری ترقیاتی سکیموں میں وزیر اعلیٰ انیشی ایٹو کے تحت 630 ملین روپے،اہم نئی سکیموں میں مستقل 12 سکیموں کے لئے 1525.095 ملین روپے جبکہ دیگر ترقیاتی پروگراموں کے لیے 4000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔