صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

164

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے کوشاں رہیں گے شعبہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہماری حکومت نے روز اول سے تہیہ کیا ہے تاکہ ہمارے نئے نسل جدید علوم کے زیور آراستہ ہو۔

صوبائی وزیر خزانہ نے ایس این ای اور بجٹ 26-2025 پر اجلاس میں شرکاء سے خصوصی گفتگو کی اور محکمہ تعلیم میں غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کرنے اور اگلے مالی سال سے صوبے کے تمام اضلاع کے سکولوں کے لئے بسوں کے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ کلسٹر بجٹ کو آئندہ ضلعی سطح پر کمیٹی کی زیر نگرانی سکولوں میں تقسیم ہوگی اس کے ساتھ صوبے کے تمام سکولوں میں ٹاٹ کی بجائے جدید فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔