34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی کابینہ اجلاس،ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانہ پربانی پی ٹی آئی...

صوبائی کابینہ اجلاس،ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانہ پربانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

- Advertisement -

لاہور۔24مئی (اے پی پی):پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پرعمران خان نیازی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان،بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی کی منظوری بھی دیدی ہے۔کابینہ نے پامکو(PAMCO)اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں 12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی اور سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی ۔اجلاس میں پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی کی منظوری دی۔اسی طرح دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امدادکی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد اور پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ صوبائی وزرائ،چیف سیکرٹری،آئی جی ، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=468890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں