28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 282افراد کوریسکیو...

ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 282افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

- Advertisement -

ملتان۔ 19 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 299ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 282 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں284، شجاع آباد میں دس اور جلال پور پیر والا میں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد67ہے،ملتان شہر میں 63 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں دو،دو حادثات پیش آئے۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 187میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 180،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئی۔

آٹھ کرائم اور16متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 282افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 266،شجاع آباد میں 10 اور جلال پور پیر والا میں 6 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=458139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں