ضمنی انتخاب ، ملک محمد احمد خان نے این اے 132 قصور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

Speaker Punjab Assembly Malik Muhammad Ahmed Khan
Speaker Punjab Assembly Malik Muhammad Ahmed Khan

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آبائی حلقہ این اے 132 کھائی ہٹھاڑ قصور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع قصور مسلم لیگ( ن) کا قلعہ ہے،

مسلم لیگ( ن)نے اپنے گزشتہ ادوار میں ضلع قصور میں سٹرکوں کے جال بچھائے، تعلیم وصحت کے مسائل کو حل اور روز گار کے مواقع پیدا کئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ حلقے کی ترقی میں روڑے اٹکائے اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا۔