سرینگر۔28 جون(اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارت اور اسکے مقامی کارپردازوں کی طرف سے کشمیریوں کےخلاف جاری جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جاری جارحیت سے روکے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ محاصروں ،بے گناہ کشمیریوں کے قتل، این آئی اے، انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ اور دیگر بھارتی ادروں کے ہاتھوں گرفتاریاں بھارتی حکمرانوں کے غیر جمہوری اور نوآبادیاتی برتا?کا مظہر ہیں۔ مشترکہ قیادت نے این آئی اے کی طرف سے علیل حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر کے اندراج کو اسکی بوکھلاہٹ قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104203