واشنگٹن ۔ 7 مارچ (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دیئے جانے پر اعتراض کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک ٹویٹ میں افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی اجازت کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ اپنے قومی اقتدار اعلی اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات انجام دیگا۔اْدھر افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کرمنل کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے افعانستان میں طویل جنگ کے دوران انصاف کے لئے اہم ترین قدم سے تعبیر کیا ہے۔انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے ججوں نیافغانستان میں امریکی فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے ججوں کے فیصلے کی بنیاد پر افغانستان میں مئی2003 سے انجام پانے والے امریکی جرائم اور ان جرائم میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے ممکنہ کردار کی تحقیقات کی جائیں گی۔
عالمی عدالت کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت پر امریکہ کا اظہار برہمی
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں