علامہ اقبال کی شاعری قوم کے لیےمشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122

Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 09 نومبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ہری پورتنویراحمد نےکہاہےکہ علامہ اقبال کی شاعری قوم کے لیےمشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے،اُنہوں نےجس طرح اپنی انقلابی شاعری سےمسلمانوں کوخواب غفلت سے جگایا اس کی مثال نہیں ملتی،ضرورت اس امرکی ہےکہ اقبال کےافکارکودوبارہ زندہ کیاجائےتاکہ وطن عزیزاپنےمقاصد کےحصول کی طرف گامزن ہوسکے،

ان خیالات کااظہاراُنھوں نےیوم اقبال کےحوالےسےاپنےایک بیان میں کیا،اُن کامزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال نےاپنی شاعری کےزریعےخودی،عظمت انسانیت اورپیغام عشق مصطفیٰﷺکادرس دیاہے،یوم اقبال کےاس تاریخی دن پرہم سب عہد کرتےہیں کہ وطن عزیزکےاستحکام اورسربلندی کےلیےہمہ وقت کوشاں رہیں گےاورجب تک زندہ ہیں اس کی سلامتی اورعزت کی حفاظت اپنی بساط سےبڑھ کرکریں گے۔