عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، تحصیل چیئرمین عزیر شیر خان

Uzair Sher Khan
Uzair Sher Khan

ایبٹ آباد۔ 28 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عذیرشیرخان نے کہا کہ شہید عاطف خان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ انہوں شہر میں نئی سٹریٹ لائٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عاطف منصف خان شہید کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،

حویلیاں شہر کے لئے 35 لاکھ کی سٹریٹ لائٹس عاطف شہید کا منصوبہ تھا،نئی صوبائی حکومت سے تحصیل حویلیاں کے 25 کروڑ کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ۔چیئرمین عذیرشیرخان نے کہا کہ شہید عاطف خان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔