غزہ کی صورتحال، او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 18 اکتوبر کو غیر معمولی اجلاس طلب

غزہ کی صورتحال، او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 18 اکتوبر کو غیر معمولی اجلاس طلب

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):مملکت سعودی عرب کی دعوت پر غزہ میں بڑھتی ہوئی فوجی صورتحال کے حوالہ سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ گورنریٹ میں جنرل سیکرٹریٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو گا۔

ہفتہ کو جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مملکت سعودی عرب اس وقت اسلامی سربراہی اجلاس کے موجودہ سیشن کی صدارت کر رہا ہے۔تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی نے غزہ اور اس کے ماحول میں بڑھتی ہوئی عسکری صورتحال کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے بگڑتے حالات اور مجموعی سلامتی اور استحکام کے لیے وزارتی سطح پر غیر معمولی اجلاس طلب کیا ہے۔