غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم میں 628 ملین ریال جمع

Gaza
Gaza

ریاض۔19فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیات مہم میں اب تک دیئے جانے والے کل عطیات 628 ملین ریال سے تجاوز کرگئے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم شروع ہونے سے اب تک 17 لاکھ 33 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کئے گئے بعدازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساہم پورٹل میں جمع کرایا گیا۔