غزہ۔4نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں دو دن کے اندر اب تک 25 کروڑ 77 لاکھ 93 ہزار ریال جمع ہوگئے۔
سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جمعرات کو غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔مہم شروع کیے جانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیا۔غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کیے گئے بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔
مہم شروع ہونے کے اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 940 افراد نے غزہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائےاور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407946