غزہ کے لیے 40 ٹن امدادی سامان بھیج چکے، متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات

ابوظہبی۔30اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں ہلال احمر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راشد المنصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے لیےامدادی مہم کے دوران 3ہفتوں میں امدادی سامان کے 60 ہزار پیکٹ جمع ہوئے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ امارات نے 40 ٹن سے زیادہ غذائی اشیا اور بنیادی ضرورت کا سامان گزشتہ دنوں غزہ پٹی بھیجا ہے۔ یہ سامان پہلے امارات سے مصر کے العریش ایئرپورٹ اور پھر وہاں سے رفح کراسنگ سے غزہ پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 60 ہزار سے زیادہ غذائی پیکٹ جمع ہوچکے ہیں۔17 ہزار 800 رضاکار ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں امدادی مہم چلا رہے ہیں۔