- Advertisement -
ویٹی کن ۔ 27 جون (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پاپائے روم فرانسس سے اپنی ملاقات میں عالمی سطح پر پائی جانے والی غربت اور ہجرت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملاقات ویٹیکن سٹی میں ہوئی۔ بعد ازاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر اور پوپ فرانسس نے تحفظ ماحول کو یقینی بنانے، امیگریشن سے متعلق امور کا حل نکالنے اور مسلح تنازعات سے بچنے کے لیے پالیسیاں اپنانے پر بھی بات چیت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104024
- Advertisement -