پیرس۔20نومبر (اے پی پی):فرانس نےاپنی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے طویل فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے ایم51.3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتا
،یہ میزائل جنوب مغرب سے فرانسیسی فوج کے بسکاروسی میزائل ٹیسٹنگ سائٹ سے داغا گیا تھا اور کسی بھی ساحلی پٹی سے سینکڑوں کلومیٹر دور شمالی بحر اوقیانوس میں گرا۔ وزارت نے کہا کہ اس تجربے سے میزائل میں ایک بڑی بہتری کی تصدیق کی گئی ہے جو آنے والی دہائیوں میں فرانس کے سمندری دفاع کی دیرپا صلاحیت میں حصہ ڈالے گی۔
وزارت نے مزید کہا کہ بین الاقوامی حالات کے پیش نظر فرانس کے جوہری ہتھیاروں کی آپریشنل ساکھ کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔.