نیویارک ۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکا سے نشریات پیش کرنے والے ڈسکوری چینل نے پہلی بار مصر کے مشہور بادشاہ فرعون کا تابوت کھول کر اس کی لاش کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرعون کی لاش براہ راست دکھانے کے عمل میں ایک مصری عہدیدار نے ڈسکوری چینل کی معاونت کیں گے۔چینل کے ترجمان نے کو انکشاف کیا کہ فرعون کے تابوت کے مقام کا انکشاف فروری 2018ئ کو کیا گیا تھا۔ یہ تابوت جنوبی قاہرہ کےعلاقے المنیا سے ملا ہے۔فرعون کے تابوت کو ڈسکوری چینل کے پروگرام ‘اکسپیڈیشن آنوون:ایڈ جپٹ لائف” میں اتوار کی شام براہ راست دکھایا جائے گا۔مصر کی سپریم برائے آثارقدیمہ کی طرف سے ڈسکوری چینل کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ڈسکوری چینل کا کہنا ہے کہ مصری آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔امریکی ٹی وی چینل کے مطابق فرعون کی لاش دکھانے کے پروگرام میں مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔
فرعون کی لاش کا تابوت پہلے بار ‘ڈسکوری’ چینل پر براہ راست کھولنے کی تیاری
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں