فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون اور سلیبریٹیز الیون کے درمیان جشن آزادی نمائشی کرکٹ میچ 26 اگست کو کھیلاجائےگا

cricket

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):سپرنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور این کے ایسوسی ایٹ بلڈرز کے تعاون سے فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون اور سلیبریٹیز الیون کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی نمائشی کرکٹ میچ 26 اگست کو شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلاجائےگا۔

فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون کی قیادت راجہ پرویز اور سلیبریٹیز الیون کی قیادت آغا شیراز کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ عمران حسین نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو ہو گا اجلاس میں میچ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ 26 اگست دو پہر دو بجکر 30 منٹ پر نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

میچ کی اختتامی تقریب کے لئے سپیکر نیشنل اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بطورِ مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔