فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،5 بجلی چورگرفتار

Anti Electricity Theft Campaign
Anti Electricity Theft Campaign

سرگودہا۔17فروری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کردیئے۔ فیسکو ذرائع کے مطا بق کریک ڈاؤن کے دوران فیسکو ٹاسک فورس نے5افراد کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

فیسکوٹاسک فورس کی ٹیموں نے ضلع سرگودہا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو پکڑ لیا۔ ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوری کرنے والوں کو مبلغ 2لاکھ 51ہزار روپے سے زائدکا جرمانہ بھی عائد کیا۔ فیسکو کی رپورٹ پر متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔