فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 18 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ20اپریل کو صبح8سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے پیسی،سوساں روڈ،رفحان فیڈر66کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے نیشنل سلک مل،اور کوہ نور سٹی فیڈر21اپریل کو صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک، غنی سرامکس،

کارس پینٹ،کوکاکولا،اورینٹ میٹریل اور ڈیلی جے ڈبلیو فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،آفرید ی ٹیکسٹائل، ٹپال ٹیکسٹائل،ماہین، نیشنل فوڈز،نشاط سیوٹس،حیات کیمیا نمبر ٹو،ٹائم سرامکس نمبر ٹو فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر132کے وی علامہ اقبال ایم فور گرڈسٹیشن کے آیان فیبرکس فیڈر132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے اے زیڈاپیرل،کے اینڈایم،دھنولہ انڈسٹریل،سجاد اسٹیٹ،نیو ڈرائی پورٹ،المکہ ایکسپورٹ فیڈر22اپریل کو صبح ساڑھے نو سے دوپہر اڑھائی بجے تک132کے وی جے کے ٹیک گرڈسٹیشن،132کے وی ایم ٹی ایم گرڈسٹیشن،132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے ناگرہ مل،

آئیڈیل مل،اتحاد،شہباز گارمنٹ،کے ایم ٹیک،زیارت فیڈر132کے وی ستارہ کیمیکل گرڈسٹیشن ایف ون اور ایف فائیو فیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے سمندری روڈ،کٹاریاں،بہلک،ماہی چوک،شمیر والا فیڈر132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے جوہل (ایس ای ایل)،زیارت (ایس ای ایل) فیڈرعلاوہ ازیں 24,22اور 29اپریل کو صبح نوسے سہ پہر تین بجے تک132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ،گلبرگ،ریلوے روڈ،ٹوبہ روڈ،عید گاہ روڈ،شاہ سواریہ،اشرف کالونی فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔