قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کا نیا شیڈول جاری، سپر ایٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز 3 دسمبر سے ہو گا

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا نیا شیڈول جاری کر دیا، سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 3 دسمبر سے ہو گا، طے شدہ شیڈول کے تحت سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ہونا تھا لیکن مذہبی جماعت تحریک لبیک کے اسلام آباد میں دھرنے کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے سپر ایٹ مرحلے کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 3 دسمبر سے ہو گا اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سپر ایٹ کے پہلے مرحلے میں 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک 4 میچز کھیلے جائیں گے، سوئی ناردن اور ایچ بی ایل نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی، لاہور بلوز اور لاہور وائٹس یو بی ایل گراﺅنڈ نمبر 1 کراچی میں مد مقابل ہوں گی،