رحیم یارخان۔ 18 ستمبر (اے پی پی):قازقستان کےبزنس کمیونٹی وفد کی رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبر سیکرٹریٹ میں آمد ہوئی، صدر رحیم یا ر خان چیمبر محمد اقبال حفیظ اور نائب صدر میاں سعد حسن نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں قازقستان سے یسنٹائیف ارمان،زبارنی نکولائی،اخم جان دستان،تبیگت،امنگ لیویرنار،کاپارینوف یرمیک،یربولات،عثمان نے شرکت کی۔صدر رحیم یار خان چیمبر محمد اقبال حفیظ نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ محمد اقبال حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان ہمارا دوست اسلامی ملک ہے جو باہمی تجارت کے فروغ کے لیے آج یہاں رحیم یار خان تشریف لایا ہے
، دوست ملک سے آئے ہوئے وفد کی آمد کا مقصد باہمی روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ درآمدات اور برآمدات کو بڑھانا ہے اس سلسلے میں آج ہم نے اپنے ضلع رحیم یارخان کی ایکسپورٹرز کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ آیئں اور وفد کے اراکین کے ساتھ بیٹھ کر بزنس میٹینگز کریں اور دیکھیں کہ دوست ملک سے ہم کیا منگوا سکتے ہیں اور انکو کیا چیز ہم ایکسپورٹ کر سکتے ہیں جس سے ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہو اور ہمارے ضلع کے عوام کو بھی فائدہ حاصل ہو۔
نائب صدر میاں حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان چیمبر اپنے ممبران کو بہترین کاوبار کے مواقع مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے آج قازقستان کے وفد کو رحیم یار خان چیمبر مدعو کیا گیا تاکہ ہمارے کاروباری حضرات ان کے ساتھ ملاقات کر کے اپنی پروڈکٹس ان کے ملک بھجوا سکیں یا اگر ان کی پروڈکٹ ہمارے ملک میں کم ریٹ پردستیاب ہوں تو ہم امپورٹ کر سکیں۔ ورکس منیجر یونی لیور عارف حُسین صورتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان چیمبر کی یہ کاوش قابل ستائش ہے چیمبر تمام کاروباری افراد کو نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
چیئرمین فرئینڈز فاونڈر الائنس رحیم یار خان چیمبر میاں محمد عامر شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کابینہ کا مقصد چیمبر ممبران کے فلاح وبہبود کے لیے کام کرنا ہے جس کے لیے ہم اپنی تمام تر کوشش کر رہے ہیں رحیم یار خان میں قازقستان کے وفد کا آنا بھی اس چھوٹی سی کاوش کا ثبوت ہے ہم پہلے ہی قازقستان کو بہت سی اشیا ایکسپورٹ کر رہے ہیں، ہمیں مزید ایکسپورٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سابق صدر شیخ عماد الدین نےکہا کہ قازقستان کی سبزی اور پھل کی منڈی پاکستان کے لیے بہت وسیع ہے ہمارے کاروباری افراد کو پاکستان سے سبزی اور پھل ایکسپورٹ کرنے چاہیں ہمار ا آم پوری دینا میں مشہور ہے جو کہ اپنی لذت کی وجہ سے بے مثال ہے ہمیں اس کی ایکسورٹ کو بھی بڑھانا چاییے۔دو روزہ قیام میں انہوں نے مختلف انڈسٹریز کا دورہ کیااور رحیم یار خان چیمبر نے بزنس کمیونٹی کے لیے بی ٹو بی میٹنگ کا اہتمام ڈیزٹ پام ہوٹل میں کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں و کارباری افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ بزنس کارڈ اور اپنی کمپنی کی پروفائلز شیئر کیں۔
وفد میں کاروباری افران کا تعلق ٹیکسٹا ئیل انڈسٹری،آئل انڈسٹری، گیس انڈسٹری، رائس انڈسٹری،فلور ملز،سیڈ کمپنیاں، فارماسیوٹیکل، چاکلیٹ پروڈکٹ، سرجیکل پروڈکٹس، فوڈ پروڈکٹس، جانور ں کے علاج کی ادویات سے تھا۔یسنٹائیف ارمان ہیڈ آف ڈیلگیشن نےکہا کہ رحیم یار خان چیمبر کا دورہ انتہائی مفید اور موثر ثابت ہوا ہے جس طرح یہاں بڑی بڑی انڈسٹری کام کر رہی ہیں یہ دونوں ممالک کی تجارت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یار خان چیمبر کا شمار انتہائی ایکٹو چیمبر میں ہوتا ہے جس طر ح یہ اپنے ضلع کی انڈسٹری کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اس کی مثال نہیں
،چیمبر کے دورہ پر صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ اور نائب صدر میاں سعد حسن نے وفد کے تمام شرکا کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔پروگرام کے اختتام پر سنیئر نائب صدر محمد اشفاق وڑائچ نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔