17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور،زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار،زہریلی شراب اور چالو بھٹی برآمد،پولیس...

قصور،زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار،زہریلی شراب اور چالو بھٹی برآمد،پولیس ترجمان

- Advertisement -

قصور۔ 13 مارچ (اے پی پی):قصورکے نواح گنڈاسنگھ والامیں زہریلی شراب فروش 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان قصورنے”اے پی پی“کوبتایاکہ تھانہ گنڈاسنگھ پولیس کی ایس ایچ او حافظ ساجد محمود کی سربراہی میں کارروائی کی گئی‘ چندا سنگھ کے رہائشی 02 زہریلی شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا‘ ملزمان کے قبضہ سے 100 لیٹر زہریلی شراب، لاہن اور چالو بھٹی برآمد کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان گاؤں میں ہی بھٹی لگا کر شراب کشید کر کے گردونواح میں فروخت کرتے تھے‘ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئےگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں