قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی تشکیل نو کر دی گئی

قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی تشکیل نو کر دی گئی

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایات کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار اور مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر برائے صحت این سی او سی کے امور کی صدارت کریں گے ۔ این سی او سی قومی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، سراغ رسانی، نگرانی اور ردعمل کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں اور علاقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لئے اپنی کارروائیوں میں توسیع کرے گا۔