33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا...

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا بھرپور استقبال

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نوازشریف مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہباز شریف کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

خواجہ محمد آصف، محمد حنیف عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایوان میں داخل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں متعدد ارکان نے فرداً فرداً محمد نوازشریف اور محمد شہباز شریف کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=444600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں