قومی ٹی 20 کپ (فسٹ کلاس) کے مزید دو میچز (کل) کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔