16 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور، ورچوئل بلڈ بنک کی غیرملکی شہری کو خون کی فراہمی

لاہور، ورچوئل بلڈ بنک کی غیرملکی شہری کو خون کی فراہمی

- Advertisement -

لاہور۔26فروری (اے پی پی):لاہور سے شہری نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک میں اطلاع دی کہ اس کے غیر ملکی دوست کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کی تلاش کی۔

ورچوئل بلڈ بنک نے ڈونر میچ ہونے پر غیر ملکی شہری کو خون عطیہ کروایا۔ غیر ملکی شہری نے بروقت امداد ملنے پر سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔خون عطیہ کرنے والے شہری نے بھی ورچوئل بلڈ بینک کے اس انسانیت دوست اقدام کو سراہا۔ورچوئل بلڈ بنک روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ضرورت کے مطابق خون کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے۔شہری سیف سٹی ورچوئل بلڈ بنک میں بطور بلڈ ڈونر رجسٹر ہونے کے لیے 15 پر کال کر کے 4 دبائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں