لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

107

راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):پاکستان سپرلیگ 10 کے پلے آف مرحلے سے قبل لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ 27 سالہ مہدی حسن آئندہ دو روز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ وہ زمبابوے کے سکندر رضا کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے جو قومی فرائض کی ادائیگی کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا ہم مہدی حسن میراز کو لاہور قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اگرچہ ہم سکندر رضا کی کمی محسوس کریں گے مگر ان کی قومی ذمہ داریوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ مہدی حسن ہمارے پلے آف مرحلے کی مہم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔