28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ ، گندم کی قیمت کے تعین کیلئے سرکاری وکیل سے...

لاہور ہائیکورٹ ، گندم کی قیمت کے تعین کیلئے سرکاری وکیل سے دوبارہ رپورٹ طلب

- Advertisement -

لاہور۔9مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے درخواست پر سرکاری وکیل سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ اتھارٹی کسانوں سے دوبارہ ملاقات کرے۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ سات مئی کو کسان نمائندوں سے میٹنگ ہوئی، کسانوں کی مدد سے متعلق پالیسی معاملات کابینہ میں زیر التوا ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسانوں کو پیداواری لاگت وصول نہ ہوئی تو اگلے سال گندم نہ اگانے کا انتخاب کرسکتے ہیں، جہاں گندم کی کاشت بڑھانے کی ضرورت ہے وہیں موجودہ صورتحال میں گندم کی بوائی کم ہونے کا خطرہ ہے، ایسی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے مڈل مین کا منافع کم اور کسان کے منافع میں اضافہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں