لبنان کے نگران وزیر اعظم کی مدینہ منورہ آمد

لبنان کے نگران وزیر اعظم کی مدینہ منورہ آمد

مدینہ منورہ۔29مارچ (اے پی پی):لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔

اردو نیوز کے مطابق لبنان کے نگران وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔