24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو، انسداد بجلی چوری مہم کے159روز مکمل،50ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمات...

لیسکو، انسداد بجلی چوری مہم کے159روز مکمل،50ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمات درج ،بھاری جرمانے عائد

- Advertisement -

لاہور۔18فروری (اے پی پی):لیسکو کے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے159 روز مکمل ہوگئے،50 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج اوربھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 159 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل54 ہزار9 سو58 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،50 ہزار5 سو59 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17ہزار5سو94 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار3 سو 14 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2ارب 85 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار ایک سو33 روپے ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 447 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 165 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، پکڑے جانے والے کنکشنز میں11 کمرشل، 6 زرعی، ایک انڈسٹریل اور429 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ 8 ہزار 300 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 96 لاکھ 78 ہزار6 سو 94 روپے ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز بھی منقطع اور انہیں ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ گرین ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو10 لاکھ روپے، مناواں کے علاقے میں کنکشن کو7 لاکھ 88 ہزار8 سو 88 روپے، شاہدرہ کے علاقے میں ملزم کوایک لاکھ 65 ہزار اور گوالمنڈی میں ملزم کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=440730

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں