لیسکوانسداد بجلی چوری مہم جاری، 406ملزمان بجلی چوری میں ملوث، ترجمان

Anti Electricity Theft Campaign
Anti Electricity Theft Campaign

لاہور۔29فروری (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 406ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے160کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل،1انڈسٹریل اور391 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ62 ہزار4سو90 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 86لاکھ45 ہزار6سو64 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔اکبری منڈی کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ روپے،ٹائون شپ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ روپے،داتا دربار کے علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ50ہزار اور شفیق آباد میں ایک ملزم کو1 لاکھ50ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

انسداد بجلی چوری مہم کو 169مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 58 ہزار6سو10 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 54 ہزار22 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 17 ہزار7سو12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 72 لاکھ 43 ہزار6سو31 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2 ارب 95 کروڑ65 لاکھ 49 ہزار2 سو92 روپے ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔