لیسکوکا کےخلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں میں415 ملزمان ملوث پائے گئے،ترجمان

LESCO
LESCO

لاہور۔22فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 415ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 134 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 2انڈسٹریل اور402 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ 94 ہزار2سو67 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 83لاکھ 16 ہزار1 سو 28 روپے ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔شفیق آباد کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ روپے،ٹائون شپ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ روپے،شفیق آباد کے علاقے میں ملزم کو 2 لاکھ اورشاہرہ ٹان میں ایک ملزم کو1 لاکھ60ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

انسداد بجلی چوری مہم کو163 مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 56 ہزار2سو24 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 51 ہزار9سو18 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17ہزار6سو12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 54 لاکھ 67 ہزار4 سو 79 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2 ارب 89 کروڑ38 لاکھ 80 ہزار 7 سو 4 روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔