لیسکو کی باغبانپورہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

Anti Electricity Theft Campaign
Anti Electricity Theft Campaign

لاہور۔22فروری (اے پی پی):لاہو ر الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی ریجن میں بجلی چوروں کےخلا ف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق باغبانپورہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او ملک ارشد نے مدینہ کالونی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور ندا پولی کلینک کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر تے پکڑا۔

ایس ڈی اوکے مطابق ندا پولی کلینک پہلے سے 150,000روپے کا نادہندہ تھا تاہم موقع پر کنکشن منقطع کر دیا گیا اور ملزم کےخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزم کو3423 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔