Election day banner
18.2 C
Islamabad
جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں 97لاکھ سے زائد کی...

لیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں 97لاکھ سے زائد کی وصولی کرلی گئی

- Advertisement -

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے،چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر کر رہے ہیں،86 روز سے جاری مہم کے دوران50231 ڈیفالٹرز سے1ارب55کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 6433نا دہندگان سے195.94ملین روپے اور ایسٹرن سرکل میں 6487 نا دہندگان سے376.75 ملین کی ریکوری کی گئی۔ اسی طرح سینٹرل سرکل میں 5981نا دہندگان سے209.01ملین اور سائوتھ سرکل میں 2625نا دہندگان سے81.64 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 4672نا دہندگان سے111.97ملین ، شیخوپورہ سرکل میں 5783نا دہندگان سے236.91ملین ، اوکاڑہ سرکل میں 7785نا دہندگان سے98.42 ملین اور قصور سرکل میں 10465 نا دہندگان سے243.62 ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ مہم کے 86 ویں روز472نا دہندگان سے97لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیاء اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 63نا دہندگان سے1.35ملین اور ایسٹرن سرکل میں 64نا دہندگان سے2.44ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب مینجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 46نا دہندگان سے1.09 ملین اور سائوتھ سرکل میں 27نا دہندگان سے0.42ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح مینجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 45نا دہندگان سے0.71 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 51نا دہندگان سے1.29ملین کی ریکوری کی۔مینجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 88نا دہندگان سے0.89ملین اور قصور سرکل میں 88نا دہندگان سے1.58 ملین کی ریکوری کی گئی۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں